(ایجنسیز)
تہران… ایران نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ یہ میزائل تجربات انقلاب ایران کے 35 برس مکمل ہونے کے موقع پر کئے گئے ہیں۔2میزائلوں میں سے ایک کی تفصیلات بتاتے ہوئے ایران کے وزیر دفاع نے کہا کہ "بینا" نامی میزائل مقامی وسائل سے
تیار کیا گیا ہے۔ برگیڈیئر جنرل حوسین دہقان نے دعویٰ کیا ہے 'بینا 'نامی بیلسٹک میزائل ریڈار سے بچ نکلنے کی صلاحیت ،زمینی اہداف کو نشانہ بنانے کے علاوہ فضا سے زمین تک بھی اپنے ٹارگٹ کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ایران کے صدر حسن روحانی نے کامیاب تجربے پر عوام کو مبارک باد دی ہے۔